• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نئے سفر پر آگے بڑھنے سے جمہوریت پروان چڑھ رہی ہےتازترین

March 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی کابینہ کے ادارہ جاتی اصلاحاتی منصوبے، ریاستی قیادت کی نئی صف بندی اور1رب40کروڑسے زیادہ لوگوں کے لیے سماجی انصاف وعدل سے متعلقہ پالیسیوں کے ایجنڈے کے ساتھ دنیا کی نظریں چین کے سالانہ اہم سیاسی ایونٹ " دو سیشن" پر لگی ہوئی ہیں۔

آنے والے دن اس بات کی گواہی دیں گے کہ کس طرح یہ بڑے فیصلے ایک جمہوری عمل کے ذریعے کیے جاتے ہیں، جس میں شفافیت، احتساب اور سب کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاسوں میں ہزاروں قومی قانون ساز اور سیاسی مشیر شریک ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد چینی عوام کے مفادات اور خواہشات کو پارٹی اور قوم کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ ہزاروں شرکاءکے ساتھ، یہ اجلاس بامعنی گفتگو اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام کرتے ہیں، کیونکہ شرکاء چین کے مستقبل کی تشکیل کے لیے مل کر کام کررہےہیں۔

چین جیسے دنیا کے ایک بڑے ملک کے گونا گوں خدشات کی نمائندگی اور ان کا ازالہ کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں ہے۔ تاہم، جو چیز واقعی قابل تعریف ہے وہ موثر رابطے اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کو فروغ دینے کی ملک کی صلاحیت ہے۔ کچھ مغربی ممالک کے برعکس جہاں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑوں، پولرائزیشن یا نسلی مسائل کی وجہ سے افراتفری اور کشیدگی عام ہے، چین میں دو سیشن ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں۔

اس اہم سیاسی تقریب میں شرکت کرنے والے لوگ ایک پرامن اور متحد اجتماع کے گواہ ہیں جہاں متنوع موقف سامنے آتے ہیں اور ان کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہاں، اتفاق رائے تلاش کیا جاتا ہے اور متعصبانہ سیاست سے تقسیم ہونے کے بجائے تعمیری بات چیت کے ذریعے مشترکہ بنیاد تک پہنچا جاتا ہے۔ یہ دونوں اجلاس اپنے عوام کے لیے اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ کے لیے چین کے عزم کی ایک روشن مثال کے طور پر کام کرتے ہیں۔