بیجنگ(شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے مالیاتی پلیٹ فارم "نئے تیسرے بورڈ" میں درج کمپنیوں کی گزشتہ سال کی کارکردگی مستحکم رہی۔ سرکاری طور پر نیشنل ایکویٹیز ایکسچینج اور کوٹیشن کہلائے جانےوالےبورڈ کے مطابق رجسٹرڈ کل 6 ہزار187 کمپنیوں نے اپنی سالانہ رپورٹس جاری کی ہیں ،جو بورڈ میں رجسٹرڈ کل کمپنیوں کا تقریباً 95 فیصد ہیں۔ کمپنیوں کی 2022 میں مشترکہ آمدنی 14 کھرب90 ارب یوآن(215ارب59کروڑ ڈالر) جبکہ مجموعی خالص منافع 52ارب77 کروڑ یوآن رہا۔
ان میں سے تقریباً 70 فیصد کمپنیاں منافع بخش رہیں،جن میں سے 346 نے 5 کروڑ یوآن سے زیادہ کا خالص منافع کمایا۔