• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے نجی فنڈز کی مالیت 205.8 کھرب یوآن تک پہنچ گئیتازترین

February 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ سال کے آخر میں نجی فنڈز کی مالیت 205.8 کھرب یوآن (تقریباً 29 کھرب ڈالر)ریکارڈ کی گئی۔

ایسیٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایکویٹی انویسٹمنٹ فنڈزسرِ فہرست رہے جن کی کل مالیت 111.2 کھرب یوآن  ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے بعد اسٹاک انویسٹمنٹ فنڈز اور وینچر انویسٹمنٹ فنڈزسب سے نمایاں رہے۔

 گزشتہ سال کے آخر تک رجسٹرڈ نجی فنڈز کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 79 تھی۔

2012 میں قائم کی گئی ایسوسی ایشن ایک خود مختار تنظیم ہے جو چین کی میوچل فنڈ انڈسٹری کی نمائندگی کرتی ہے۔