بیجنگ(شِنہوا) چین کے دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب نقل مکانی کرنے والے کارکنوں کی2022 میں آمدنی میں اضافہ اور حالات زندگی میں مزید بہتری آئی۔
قومی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں، شہروں میں آنے والے دیہی کارکنوں کی ماہانہ اوسط آمدنی 4ہزار615 یوآن(تقریبا 666.52 ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے 4.1 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں دیہی کارکنوں کے رہنے کی جگہ فی کس گزشتہ سال 0.9 مربع میٹر بڑھ کر 22.6 مربع میٹر ہو گئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین کے دیہی تارکین کارکنوں کی آبادی گزشتہ سال 29 کروڑ56لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی جوپچھلے سال کے مقابلے میں31 لاکھ10ہزار زیادہ ہے۔