بیجنگ(شِنہوا) رواں برس 2023 کی تیسری سہ ماہی میں چین میں پہننے والے آلات کی ترسیل گزشتہ سال کی نسبت 7.5 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 47 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹاکارپوریشن (آئی ڈی سی) کی طرف سے شائع کردہ ایک صنعتی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے عرصے میں چین نے کان پر پہننے والے آلات کے 1 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار یونٹ بھیجے جو گزشتہ سال کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہیں۔
چینی مارکیٹ میں سمارٹ واچز کی ترسیل کردہ کھیپ گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ 14 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ کلائی پر پہنے جانے والے بینڈز کی کھیپ گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد بڑھ کر 39 لاکھ 80 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔
آئی ڈی سی کے مطابق چین میں مجموعی طور پر ویئر ایبل آلات کی مارکیٹ میں مستحکم بحالی درج کی گئی ہے۔