چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور کیچڑ کے بہاؤ سے 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ 3 لاپتہ ہیں۔
ہلاک شدگان میں چھنگ ژو شہر کی کاؤنٹی یونگ شیانگ کے 3 دیہاتی بھی شامل ہیں۔ کاؤنٹی کے ہنگامی انتظام بیورو کے مطابق یہ تینوں افراد گزشتہ بدھ کو پہاڑوں پر گشت کے دوران بارش کی وجہ سے کیچڑ کی بہاؤ کی وجہ سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
دیگر 4 ہلاکتوں اور 3 کے لاپتہ ہونے کی اطلاع شہر زی شینگ کے 4 گاؤں سے ملی ہے ۔ جہاں جمعے سے ریکارڈ بارش ہوئی اور ایک مقام پر صرف 24 گھنٹے میں 645 ملی میٹر سے زیادہ پانی برسا۔
سمندری طوفان گایمی کے بعد ہونے والی موسلادھار بارش نے ہونان میں تباہی مچادی تھی ۔ شیانگ تان کاؤنٹی میں گزشتہ چند روز میں دریائے جوآن شوئی میں 3 شگاف پڑے جس سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بارش سے زی شینگ میں 867 مکانات مہندم ہوگئے یا انہیں نقصان پہنچا جبکہ سڑک میں گڑھے پڑنے کے 1 ہزار 345 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کئی دیہات سے رابطے منطقع ہے جس کی وجہ سے صورتحال کو بروقت اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
شہر کے سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے بچاؤ صدر دفتر نے بتایا کہ شہر میں 5 ہزار 400 سے زیادہ پیشہ ورامدادی کارکن بھیجے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 11 ہزار 379 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔
رضاکار منگل کی صبح زی شینگ مڈل اسکول نمبر 1 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں کھڑے ہیلی کاپٹر میں پانی کی بوتلیں ، چاول اور پکانے کا تیل لوڈ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔
اسکول سے ہیلی کاپٹرر قدرتی آفات سے متاثرہ ان علاقوں میں سامان پہنچارہے ہیں جہاں بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ٹیلی مواصلات کی فراہمی میں خلل پڑا۔