چھانگ شا(شِنہوا) 13 ویں وسطی چائنہ سرمایہ کاری اور تجارتی نمائش (ایکسپو سنٹرل چائنہ 2024) میں 200 سے زیادہ کثیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی ہے، جس کامقصد چین کے وسطی علاقے میں تجارت اور سرمایہ کاری کوسہولت فراہم کرنا ہے۔
اس سال صوبہ ہونان کےدارالحکومت چھانگ شا میں منعقدہ نمائش میں 32 ممالک اور خطوں کے ایک ہزار سے زیادہ کاروباری اداروں نے شرکت کی۔
چین کے وسطی علاقے کیلئےکھلا پن اورجدیدیت، 2024 کی اس نمائش کا عنوان ہے، جس کا نمائشی علاقہ تقریبا 40 ہزار مربع میٹرہے،نمائش میں ڈیجیٹل فنانس،میدانی علاقوں کی معیشت اور بائیو میڈیسن جیسے شعبوں کا احاطہ کرنے والے مختلف شعبے شامل ہیں۔
چین کا وسطی علاقہ چھ صوبوں شنشی، ہینان، آنہوئی، ہوبے، ہونان اور جیانگ شی پر مشتمل ہے۔ چین نے مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے طور ملک کے وسطی خطے کی ترقی کو تیز کیا ہے۔
31 مئی سے 2 جون تک جاری رہنے والی ایکسپو سنٹرل چائنہ 2024 میں چار اہم سرگرمیاں اور 20 سے زیادہ موضوعاتی سرگرمیاں اور سائٹس کے دورے شامل ہیں۔ نمائش کے منتظمین نے ملٹی نیشلنز اور ہونان کے حکومتی اداروں،اقتصادی ترقی ،ہائی ٹیک زونز اورکاروباروباری اداروں کیلئے گول میز کانفرنس کے انعقاد سمیت میچ میکنگ ایونٹ کا اہتمام بھی کیا۔