• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وسطی خطے میں تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گاتازترین

May 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وسطی علاقوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے 13ویں وسطی چائنہ ایکسپو کا ہونان  صوبے میں انعقاد کیا جائے گا۔

نائب وزیر تجارت لنگ جی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 مئی سے 2 جون تک ہونے والی ایکسپو میں 20 سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ، جن میں نمائشیں، پروجیکٹ میچ میکنگ اور انویسٹمنٹ پروموشن شامل ہیں۔ چین کے وسطی علاقے میں چھ صوبے شنشی ، ہینان، آنہوئی، ہوبے ، ہونان اور جیانگشی شامل ہیں۔ ملک میں مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت مرکزی خطے کی ترقی کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

لنگ کے مطابق، ایکسپومیں انویسٹمنٹ پروموشن میں جدید مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو پیش کیا جائے گا،جس میں نیو میٹریل،الیکٹرانک انفارمیشن انجینئرنگ اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔