• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وسطی صوبے ہینان سے570 قدیم مقبرے دریافتتازترین

March 09, 2023

ژینگ ژو(شِنہوا) ماہرین آثارقدیمہ نے چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہرسان مین شیا میں 570 قدیم مقبرے دریافت کیے ہیں جن کا تعلق موسم بہاراور خزاں کے عہد(770سے 476 قبل مسیح) سے چھنگ عہد(1644-1911) تک ہے۔

سان مین شیا کے انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ریلیکس اینڈ آرکیالوجی کے مطابق تمام قدیم مقبرے شہرکے مغرب میں شانژوچھینگ قبرستان کے مقام سے دریافت ہوئے ،اس مقام پر  ستمبر 2021 سے ستمبر 2022 تک کھدائی کی گئی۔

 ماہرین آثار قدیمہ نے ان مقبروں سے مردوں کے ساتھ دفن کی گئی 3ہزار سے زیادہ اشیاء بھی نکالی ہیں، جن میں کانسی کاٹرائی پوڈ، برتن اورپلیٹیں شامل ہیں۔ خصوصاً شہر کے قیام کے بعد پہلی بار جنگجو ریاستوں کے عہد (475سے 221 قبل مسیح) کے کانسی سے بنی تین گھنٹیوں کے سیٹ ملے ہیں۔