• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وسطی صوبے میں پودوں کی دو نئی اقسام دریافتتازترین

March 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین نے ملک کے وسطی صوبے ہوبے میں پودوں کی دو نئی اقسام دریافت کی ہیں۔جریدے فائٹوکی میں شائع ہونے والی تحقیق  کے مطابق نئے دریافت ہونے والے پودوں کی ایک قسم دیوزیا سیچواینسز وار.میکوروکارپا کیو.ایل. گان،زیڈ.وائی. لی اینڈ ایس .زیڈ. شو صوبے  کی کانٹی ژوشی کے باگوآشان نیچرل ریزرو میں دریافت ہوئی۔اس پودے کی عام طور پر زیادہ سے زیادہ اونچائی 1سے 1.6 میٹر ہے جواکثر جھاڑیوں کی شکل میں اگتا ہے۔ اس کے سفید اور سرسبز پھولوں کی وجہ سے اس کی سجاوٹی مقاصد کے لیے بہت اہمیت  ہے جب کہ اس کے تنے، پتے اور جڑیں کچھ ادویاتی خصوصیات کی حامل ہیں۔دوسری قسم کا پودا ویرونیکا ہونگی، ژوشی کانٹی میں دریائے ہوئی وان کے کنارے  دریافت ہوا ہے۔ یہ ایک چھوٹی جڑی بوٹی ہے جس کے پودے اکثر جھرمٹ  کی شکل میں ہوتے ہیں، جن کا آخری حصہ تنے کی شکل میں اور جڑیں بے ترتیب اور گلابی پھول ہوتے ہیں۔