• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وسطی صوبے ہونان میں سانپ کی نئی نسل دریافتتازترین

February 01, 2024

چھانگشا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے  ہونان میں سانپ کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے ،جس کی گردن پرچمکدار پیلے رنگ کے کالربنے ہوئے ہیں۔

دریافت ہونے والے سانپ اشالینس نان شانیسزکا تعلق اشالینس نسل سے ہے جسے عام طور پر عجیب و غریب سانپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس نسل کا سانپ ہونان کے جنوب مغرب میں چھینگبو اور ٹونگ ڈاؤ کی دو کاؤنٹیوں میں پایا جاتا ہے۔ سائنسی جریدے ژوکیزمیں حال ہی میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق،اس دریافت سے دنیا میں شناخت شدہ اشالینس سانپوں کی اقسام کی تعداد 28ہوگئی ہے۔