• New York, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے وزیر اعظم کی سٹیٹ کونسل ایگزیکٹیو اجلاس کی صدارت،مختلف معاملات پر غورتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے خوبصورت چین کی تعمیر کے فروغ، غیر ملکی سرمائے کے استعمال پر مطالعاتی کام اور ہنر مند افراد کی تربیت کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کرنے کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے سٹیٹ کونسل ایگزیکٹیو اجلاس کی صدارت  کی۔

اجلاس میں نرسنگ افرادی قوت کو تقویت دینے اور نرسنگ خدمات کی اصلاح کیلئے رہنما اصول اختیار کئے گئے اور ریاستی رازوں کے تحفظ کے قانون کے نفاذ کے لئے   قواعد کا مسودہ تیار کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ چین میں حیاتیاتی ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے، اجلاس میں آلودگی میں کمی  کیساتھ کاربن میں کمی کیلئے مربوط کوششیں کرنے، فضاء کو آلوگی سے پاک رکھنے، صاف پانی اور زمین  کو آلودگی سے پاک کرنے  کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری اور کھپت میں توسیع کے ذریعے کاربن میں کمی اور حیاتیاتی تحفظ کے اہداف حاصل کرنے  کیلئے کام کو مربوط بنانے کی پالیسی ہم آہنگی کو مضبوط کیا جانا چاہیےاور ترقی کے محرکات کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

اجلاس میں چین کے نئے ترقیاتی نمونہ  کو فروغ دینے میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی  اور غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے اور استعمال کرنے کے لئے مزید اقدامات پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چین کلیدی شعبوں میں اپنے کھلے پن کو وسعت دے گا، پالیسی کے نفاذ کو بہتر بنائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والی صنعتوں کی اپنی فہرست کی تجدید کرے گا۔