• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پہاڑی صوبے میں روبوٹس کی مدد سے بجلی کی تنصیبات کا معائنہتازترین

May 19, 2023

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو نے دور دراز پہاڑی علاقوں میں اپنے بجلی کے سب اسٹیشنز پر معمول کے معائنے کے لیے روبوٹس کا استعمال شروع کردیا ہے۔

چائنہ سدرن پاور گرڈ کی گوئی ژو شاخ کے مطابق اب تک 13 روبوٹس کو ٹونگ رین شہر کے 10 پاور سب اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ خودکار طریقے سے گشت اور معائنہ کرسکتے ہیں۔

ٹونگ رین میں تائی پھنگ پاور سب اسٹیشن کے سربراہ ژو جنگ یو نے بتایا کہ "ہفتے میں ایک بار وہ انسانی مداخلت کے بغیر اسٹیشن کے 3 ہزار 800 مقامات کا چکر لگاسکتے ہیں اور 100 فیصد درستگی سے چیک کرسکتے ہیں۔

ژو نے بتایا کہ ہائی پریسیشن سینسرز اور ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے لیس یہ روبوٹ معمول کا گشت 50 منٹ میں مکمل کرسکتے ہیں جبکہ انسانی معائنہ کاروں کو 12 گھنٹے کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

فائل فوٹو، چین ، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر ٹونگ رین میں چائنہ سدرن پاور گرڈ کی گوئی ژو شاخ کا عملہ ایک پاور سب اسٹیشن کا معائنہ کرنے کے لئے روبوٹ استعمال کررہا ہے۔(شِنہوا)

یون نان۔ گوئی ژو سطح مرتفع پر واقع گوئی ژو کی بجلی کی تنصیبات شدید موسمی حالات کی وجہ سے خلل کا شکار رہتی ہیں جس کے سبب یہاں بار بار گشت اور دیکھ بھال کی ضرورت پیش آتی ہے۔

ژو نے بتایا کہ اعلیٰ کارکردگی اور قابل اعتماد ہونے پر ان گشت کرنے والے روبوٹس کو پہاڑی صوبے میں بجلی کے شعبے میں دیگر کام بھی دیئے جانے کی توقع ہے۔

چین پہاڑی علاقوں میں تکنیکی ماہرین کی کمی کو دور کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے۔ گزشتہ برس پہاڑی صوبے یون نان نے کہا تھا کہ 90 ہزار کلومیٹر طویل بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کا معائنہ انسان کی بجائے اب روبوٹ کررہے ہیں۔