بیجنگ (شِنہوا) چین کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں زیراستعمال نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد77.6 فیصد ہے۔
ان خیالات کا اظہاروزیر برائےٹرانسپورٹ لی شیاؤپھینگ نے جمعہ کوبیجنگ میں جاری"دو اجلاسوں" کے موقع پرکیا۔
ٹرانسپورٹ شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے حوالے سے لی نے کہا کہ چین نے ماحول دوست اور سمارٹ ٹرانسپورٹیشن میں تیزی سے ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سمارٹ شاہراہوں، سمارٹ ریلوے اور سمارٹ پورٹس کی تعمیر کو تیزکیا جارہاہے اورنئی توانائی اور صاف توانائی کے آلات کو زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔
لی نے بتایاکہ ملک میں دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریل نیٹ ورک، ایکسپریس وے نیٹ ورک اور پوسٹل ایکسپریس ڈیلیوری سسٹم کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی بندرگاہیں بنائی گئی ہیں۔