بیجنگ(شِنہوا)چین کی کھپت بڑھانے کی پالیسیوں کی بدولت مارکیٹ کو حاصل فروغ سے ملک میں پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت4.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ 44 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق کہ پک اپ ٹرکوں کی برآمدات ملک کی کل پک اپ ٹرک کی فروخت کا 42 فیصد ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ بیرون ملک منڈیوں میں چینی کاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ نے 2022 سے چین کے پک اپ ٹرکوں کی برآمدات میں مسلسل اضافے کو فروغ دیا ہے۔
رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت ایک لاکھ تہتر ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں5.1 فیصد زیادہ ہے۔