بیجنگ(شِنہوا) چین کے پہلے آل الیکٹرک پروپلشن ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ نے خلا اور ہانگ کانگ میں زمینی نظام کے تکنیکی جائزے کے بعد پیر کو باضابطہ طور پر آپریشنل خدمات کا آغاز کردیا ہے۔
چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کے مطابق اے پی ایس ٹی اے آر-6ای سیٹلائٹ ڈی ایف ایچ -3ای پلیٹ فارم پر مبنی ایک جیو سٹیشنری سیٹلائٹ ہے جو15 سال تک آپریشنل خدمات فراہم کرسکتا ہے۔
سی اے ایس سی نے کہا کہ ڈی ایف ایچ -3ای سیریز کا یہ دنیا کا پہلا ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جو زمین کے نچلے مدار سے جیو سٹیشنری مدارمیں مکمل خودمختاری کے ساتھ منتقل ہوسکتا ہے۔
اس سیٹلائٹ کو گزشتہ سال 13 جنوری کوشی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔آزاد پروپلشن ماڈیول سے الگ ہونے کے بعد سیٹلائٹ کو اس کے دو برقی پروپلشن سسٹم کے ذریعے مدار میں منتقل کیا گیا تھا۔