• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پہلے مقامی ساختہ بڑے کروزبحری جہاز نے پہلا تجارتی سفر مکمل کرلیاتازترین

January 08, 2024

شنگھائی (شِنہوا) چین کے پہلے مقامی ساختہ بڑے کروز بحری جہاز نے 7 دن اور 6 راتوں کا سفر کرکے اپنا پہلا تجارتی سفر مکمل کرلیا جبکہ اس دوران اس نے 1 ہزار 119 ناٹیکل میل کا سفر کیا۔ کروزبحری جہاز " اڈورا میجک سٹی" 3 ہزار سے زائد مسافروں کو لیکر یکم جنوری کو شنگھائی ووسونگ کو بین الاقوامی کروز ٹرمینل سے یکم جنوری کو روانہ ہوا تھا اور اس نے واپسی سے قبل جنوبی کوریا کے جزیرے جی جو کے شہر سیوگ ویپو کے علاوہ جاپانی شہروں ناگاساکی اور فوکواوکا کی بندرگاہوں پر قیام کیا۔ دوران سفر ڈن ہوانگ اکیڈمی کے ماہرین نے 4 لیکچر دیے جن میں ڈن ہوانگ گروٹوس فن کا مظاہرہ کیا گیا اس کے علاوہ کروز اور اکیڈمی نے مشترکہ طور پر ڈیجیٹل نمائش پیش کی۔ کروز جہاز پر موجود مہمان سمندر میں ایک اچھا وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ ڈن ہوانگ کے فنکارانہ صلاحیتوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ جہاز تیار کرنے والے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) شنگھائی وائی گاؤ چھیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اڈورا میجک سٹی کی لمبائی 323.6 میٹر اور مجموعی وزن 1 لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے جہاز میں کمروں کی تعاد 2 ہزار 125 ہے جس میں 5 ہزار 246 مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس میں 16 منزلیں اور 40 ہزارمربع میٹر پر عوامی اور تفریحی سہولیات ہیں۔ کروزبحری جہاز سی ایس ایس سی کروز ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور اڈورا کروز لمیٹڈ مشترکہ طور پر چلارہے ہیں۔