• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پروکیوریٹوریٹس و نگران اداروں کا انسداد بدعنوانی مقدمات سے نمٹنے کےلیےمربوط تعاون میں اضافہتازترین

February 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں پروکیوریٹوریٹس نے حالیہ برسوں میں نگران اداروں کے ساتھ مل کر ایک مربوط طریقہ کار قائم کیا ہے جس کے نتیجے میں انسداد بدعنوانی کے مقدمات سے نمٹنے میں کارکردگی اور معیار میں اضافہ ہوا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن ( این سی ایس)نے مشترکہ طور پر جولائی 2023 میں ایک رہنما اصول تیار کیا جس میں نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے زیر تفتیش مقدمات میں پروکیوریٹوریٹس کی ابتدائی شمولیت کے طریقہ کار کے لیے قواعد اور معیارات فراہم کیے گئے۔

ایس پی پی کے مطابق 2023 میں ملک بھر میں پروکیوریٹوریٹس 12ہزار مقدمات کی پیشگی تفتیش میں شامل تھے جو پچھلے سال کے مقابلے میں مزید اضافہ ہے اور ر نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے ذریعے منتقل کیے گئے کل کیسز کا 60 فیصد بنتا ہے۔

ایس پی پی کے ایک اہلکار شی وی ژونگ نے کہا کہ حکمت عملی کے نفاذ سے ڈیوٹی سے متعلق جرائم سے متعلق کیسز سے نمٹنے کے معیار کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔