بیجنگ(شِنہوا) چین کے پروکیوریٹری اداروں نے بچوں کی صحت مند نشوونما کو یقینی بنانے اور خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں کی ہیں۔
یہ بات جمعہ کوقومی مقننہ کے جاری اجلاس میں پیش کردہ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی کارکردگی رپورٹ میں بتائی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ2023 میں ملک بھر کےپروکیوریٹوریٹس نے بچوں پر جنسی حملوں، تشدد اور بدسلوکی جیسے جرائم کے لیے عدم برداشت کا رویہ برقرار رکھتے ہوئے67 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جو گزشتہ سال کی نسبت 14.9 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین کی زندگی، صحت اور ذاتی وقار کو پامال کرنے سے متعلق جرائم کے ارتکاب پر ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی گئی ہے اور ایسے 46 ہزارافراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جبکہ مقدمات کی یہ شرح گزشتہ سال کی نسبت 10.7 فیصد زیادہ ہے۔