• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پروکیوریٹری اداروں کا قانون پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے کا عزمتازترین

March 08, 2024

بیجنگ(شنہوا)چین کے پروکیوریٹری حکام قانون پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے اور مالیاتی جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بات سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کی جمعہ کو پیش کردہ ایک ورک رپورٹ میں کہی گئی جوایس پی پی پروکیوریٹر جنرل یِنگ یونگ نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے اجلاس میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق چین کی سماجی توقعات کو مستحکم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے مارکیٹ کا اعتماد بڑھانے کی کوششوں کے نتیجے میں 2023 میں مجموعی طور پر1 لاکھ 21 ہزار  افراد کے خلاف مارکیٹ کے معاشی نظام کو سبوتاژ کرنے پر مقدمہ چلایا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 20.4 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین میں مختلف قسم کے کاروباری اداروں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے اور سب اداروں کو قانون کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال 27 ہزار افراد کے خلاف مالی فراڈ اور مالیاتی انتظامیہ کے نظم و نسق میں خلل ڈالنے کے جرم میں مقدمہ چلایا گیا۔ ان میں سے18 ہزار افراد کے خلاف فنڈ ز اکھٹے کرنے کے فراڈ اور غیر قانونی طور پر عوام سے رقوم لینے کے جرم میں مقدمہ چلایا گیا۔

رپورٹ میں ایس پی پی نے 2024 کے لیے اپنے عملی منصوبے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے مالیاتی  شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مالیاتی جرائم کے خلاف ٹھوس اور مؤثر کارروائی کرنے کا عزم کیا۔