بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں فکسڈ اثاثوں میں کی گئی سرمایہ کاری میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.1 فیصد اضافہ ہواہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمارکے مطابق اس مدت کے دوران اس شعبے میں مجموعی فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری کی مالیت18کھرب یوآن (تقریباً252 ارب 4کروڑڈالر)تک پہنچ گئی۔
خاص طور پر شاہراہوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد اضافے سے14کھرب یوآن ہوگئی۔ آبی گزرگاہوں کی ترقی کے لیے 93ارب60کروڑیوآن کی سرمایہ کاری کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.7 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں، ٹرانسپورٹ شعبے میں چین کی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔