بیجنگ(شِنہوا)چین کے روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس میں اپریل میں ترقی کا رجحان جاری رہا۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لِن آن لاجسٹک گروپ کے مشترکہ طور پر کرائے گئے ایک سروے کے مطابق انڈیکس گزشتہ ماہ 103.2 پر پہنچا جوگزشتہ سال کی نسبت 2.18 فیصد زائد ہے۔
سروے کے مطابق اس عرصے میں تمام قسم کی گاڑیوں کے ذیلی اشاریہ ، مکمل ٹرک لوڈ لاجسٹکس جو بنیادی طور پر بلک اجناس اور علاقائی نقل و حمل کی پیمائش کرتا ہے ، گزشتہ سال کی نسبت 1.91 فیصد اضافے کے ساتھ103.4 تک پہنچ گیا۔