• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سابق وزیر دفاع وی فینگ ہی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے نکال دیا گیاتازترین

June 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت نے سابق وزیر دفاع وی فینگ ہی کو پارٹی ڈسپلن اور قانون کی سنگین خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ایک اجلاس کے مطابق، مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے سابق رکن اور سابق ریاستی کونسلر وی فینگ ہی کو 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے مندوب کی حیثیت سے معزول کردیا گیا ہے۔

سی ایم سی کے تادیبی اور نگران ادارے نے گزشتہ سال 21 ستمبر کو وی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات کے مطابق وی نے اہلکاروں کی تعیناتی اور تقررکے بدلے میں غیر مناسب فوائد حاصل کرتے ہوئےسیاسی اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کی۔ سابق وزیر دفاع نے دیانتداری کے حوالے سے نظم و ضبط کی بھی سنگین خلاف ورزی کی اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقوم اور تحائف وصول کیے۔

وی فینگ ہی نے اپنے عہدوں سے دوسروں کے لیے فائدے حاصل کیے اور بدلے میں بھاری رقوم اور قیمتی اشیا وصول کیں، جو رشوت ستانی کے مشتبہ جرم کی ایک شکل ہے۔

 تحقیقات میں وی کی دیگر خلاف ورزیوں سے متعلق  بھی سراغ ملے۔