بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کے سابق سینئر قانون سازگونگ جیان ہواکو رشوت خوری کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ فیصلہ چین کےمشرقی صوبے فوجیان کے شہر ژانگ ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نےمنگل کو جاری کیا۔
گونگ نے 2004 سے 2020 تک جیانگ شی صوبے میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئےمنصوبوں کے ٹھیکوں اورملازمتی ترقیوں میں لوگوں کی مدد کے بدلے میں 8 کروڑ 36 لاکھ 10 ہزار یوآن (تقریباً 1 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار ڈالر) سے زیادہ رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں ۔
فیصلے کے مطابق مدعا علیہ پر55 لاکھ یوآن جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور انہیں تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا جبکہ ان کے ناجائز منافع کو ضبط کر لیا گیا ہے جو قومی خزانے میں جمع کر دیا جائے گا۔
عدالت کے مطابق گونگ نے اپنے جرائم کے اعتراف سمیت پچھتاوا ظاہر کیا اور اپنے غیر قانونی فوائد کو واپس کرنے میں تعاون کیا جس پر حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں نرم سزا سنائی گئی۔