• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سائنس ٹیک اخراجات میں گزشتہ 6 سالوں میں 6.4 فیصد کا سالانہ اضافہتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)سائنس اورٹیکنالوجی کی ترقی پرچین کے مالی اخراجات میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران اوسطاً 6.4 فیصد کاسالانہ اضافہ ہوا ہے۔نائب وزیر خزانہ وانگ ڈونگ وی نے جمعرات کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2018 سے 2023 تک ملک کے سائنس ٹیک اخراجات832ارب70کروڑیوآن(117ارب20کروڑ ڈالر)سے بڑھ کر تقریباً10کھرب60ارب یوآن ہو گئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ مستحکم مالیاتی اخراجات کو یقینی بناتے ہوئے، مالیاتی محکمے ٹیکس ترغیبات، سرکاری خریداریوں، اثاثہ جات کے انتظام کے ساتھ ساتھ مالی اور مالیاتی پالیسی ٹولز کے ذریعے اختراعات کی فعال حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سائنس ٹیک انوویشن کی زیر قیادت جدید صنعتی نظام کی تعمیرکو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نئی پیداواری قوتوں کی تیاری کے لیے مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔