• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ دوستی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم ہنگری اوربانتازترین

February 19, 2024

بڈاپسٹ (شِنہوا) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے چینی ریاستی کونسلر اور وزیرعوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہنگری چین کے ساتھ اپنی دوستی وسیع کرنے کو تیار ہے۔

ملاقات میں اوربان نے کہا کہ ہنگری اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام  اورمساوی سلوک کرنے سمیت بنیادی مفادات و اہم خدشات پر ایک دوسرے سے تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی صورتحال میں ہنگری چین سے روایتی دوستی وسیع کرنے ، عملی تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹریٹجک شراکت داری میں مزید پیشرفت کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ چین اور ہنگری روایتی دوستی سے استفادہ کر رہے ہیں اور دونوں ممالک اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ ہنگری تعلقات میں ترقی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون تیز ہوا ، باہمی فائدہ مند تعاون کے نتیجہ خیز نتائج ملے اور ایک نئے قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی مثال قائم ہوئی ہے۔

ہنگری، بوڈاپسٹ کے بڈاپسٹ چائنہ ٹاؤن میں چینی نئے سال کی تقریبات میں ایک لڑکا ڈریگن رقص کی کوشش کررہا ہے۔ (شِنہوا)

وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا کہ ہنگری کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دینے  اوراعلیٰ سطح کے تبادلے برقراررکھنے سمیت سیاسی باہمی اعتماد وسیع کرنے، عوامی تبادلوں کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، عالمی وعلاقائی امور میں رابطے اور تعاون مضبوط بنانےاور چین ۔ ہنگری جامع سٹریٹجک شراکت داری میں ترقی کو آگے بڑھانے کو تیار ہے۔

وانگ نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے تاکہ قانون کے نفاذ اور سیکورٹی تعاون کو دو طرفہ تعلقات کی ایک نئی خصوصیت بنایا جا سکے۔

ہنگری میں اپنے قیام کے دوران وانگ  شیاؤ ہونگ نے ہنگری کے وزیر داخلہ سینڈور پنٹر سے بھی ملاقات کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی تعاون سے متعلق دستاویزات پر دستخط کیے۔