بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ہونڈوراس کی جانب سے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا موجودہ رجحان کے مطابق اس کی جانب سے ایک صحیح انتخاب ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے ان خیالات کا اظہار پیر کو چین اور ہونڈوراس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق میڈیا کے استفسار کے جواب میں کیا۔ ما نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک چین کے اصول پر بین الاقوامی برادری کا مروجہ اتفاق رائے ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ اصول ہے۔