بنگوئی(شِنہوا) جمہوریہ وسطی افریقہ (سی اے آر) نے چین کے ساتھ تعاون کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سی اے آرکے وزیر برائے زراعت ودیہی ترقی گوسمالا حمزہ نے شِنہوا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ملک میں بڑے چینی زرعی منصوبے نہ صرف بنیادی ضروریات اور روزگار فراہم کررہے ہیں بلکہ لوگوں کے لیے تربیت کے نئے مواقع اور ہنرکابھی ایک ذریعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ملک کو سب سے پہلے اقتصادی اورپھر نوجوانوں کے روزگار کے ذریعے غربت میں کمی کے لحاظ سےفائدہ پہنچا ہے۔
حمزہ نے کہا کہ چین کے ترقیاتی منصوبے عام طور پر افریقہ کو بدحالی اور غربت سے نکالنے کے مقصد کے لیے ہیں،انہوں ںےگھاس کےاستعمال سے مشروم اگانے کی چینی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی جون کاو کا حوالہ دیا ہے جو ملک میں چھوٹے کسانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
جون کاو ٹیکنالوجی، چین کی فوجیان ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی نے تیار کی ہے، جس سےجمہوریہ وسطی افریقہ میں 2021 سے چھوٹے کاشتکار درختوں کو کاٹنے اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر خشک اور کٹی ہوئی گھاس سے کامیابی سے مشروم اگارہے ہیں۔