• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے ساتھ تجارتی واقتصادی تعاون سے مصری معیشت کو فروغ مل رہا ہے: مصری وزراءتازترین

February 18, 2024

قاہرہ(شِنہوا) مصری وزراء نے کہا ہے کہ مصر کو درپیش تمام تر اقتصادی چیلنجز کے باوجود چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون ملکی معیشت کے لیے مدد گار ثابت ہورہاہے۔

مصر کے وزیر خزانہ محمد معیت نے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ 10ویں اخبار الیوم اقتصادی کانفرنس کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ چین مصر میں بہت بڑے منصوبوں پرکام کررہاہے اور وہ اپنی بھاری سرمایہ کاری کے علاوہ مصر کا اولین تجارتی شراکت دار بھی ہے۔

انکا کہنا تھا چین کی جانب سے  بھاری سرمایہ کاری، خاص طور پر مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت اور نہرِ سویز اقتصادی زون میں، ملکی معیشت کو فروغ دینے میں نمایاں کردار کی حامل ہے۔

مصر کی جانب سے دوطرفہ تعاون کی علامت کے طور پر چین کی مالیاتی منڈی میں پائیدار پانڈا بانڈز کے اجراء کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، برکس گروپ اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک میں چین کے ساتھ شراکت دار ہیں جو دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔

اخبارال یوم اقتصادی کانفرنس ایک سالانہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ماہرین، کاروباری برادری کے نمائندوں اور حکومتی عہدیداران  کو آپس میں معاشی نظریات اور خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

کانفرنس کے دوران مصرکے وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر محمود عصمت نے کہا کہ انکی وزارت اس وقت 36 اقتصادی منصوبوں پر نجی شعبے کے ساتھ تعاون کر رہی ہےجن میں سے بہت سے منصوبوں میں بڑی چینی کمپنیاں شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کیا کہ انکی  وزارت مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مصر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کرنے پر کام کر رہی ہے۔