ہاربن(شِنہوا)چین کے "اناج کے گودام" کے نام سے مشہور شمال مشرقی صوبہ ہیلونگ جیانگ میں اناج کی پیداوار 2023 میں تقریباً 77 ارب 88 کروڑ کلوگرام تک پہنچ گئی جو ملک کے کل پیداوار کا 11.2 فیصد بنتا ہے۔
قومی شماریات کے بیورو کے مطابق ہیلونگ جیانگ کی سالانہ اناج کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے25 کروڑ 20 لاکھ کلوگرام کے اضافے کے ساتھ مسلسل 14 سالوں سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس صوبے کا فصل کاشت کا رقبہ کل 1 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر ہے جو ملک کے کل قابل کاشت رقبے کا 12.4 فیصد ہے۔
موسم گرما میں سیلاب نے کچھ فصلوں کو متاثر کیا لیکن متاثرہ فصلوں کے رقبے کا تناسب بہت کم تھا اور اس طرح نقصانات محدودرہے۔ صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں فصلوں کی کٹائی میں اوسط سے زیادہ نمو ریکارڈ کی گئی۔