• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر کی چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کو 30 ویں سالگرہ پر مبارکبادتازترین

June 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ (سی اے ای) پر زور دیا ہے کہ وہ قومی تزویراتی سائنس ٹیک فورس کے طور پر کام کرتے ہوئے ملک کی عظیم خود انحصاری اور سائنس وٹیکنالوجی شعبے کی مضبوطی کے لیے نئی شراکت کرے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدرشی نے ان خیالات کا اظہار سی اے ای کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکبادکے اپنے خط میں کیا۔ صدر شی نے سی پی سی مرکزی کمیٹی کی جانب سے سی اے ای سے وابستہ ماہرین تعلیم اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے دیگر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں کے دوران، سی اے ای نے پارٹی کی مضبوط قیادت میں ماہرین تعلیم اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے کارکنوں کی پیشہ ورانہ ترقی ، سائنس ٹیکنالوجی کے حوالے سے مشکلات پر قابو پانے اوربڑے قومی منصوبوں اور آلات کی تیاری کے لیے متحد کرتے ہوئے اختراعات اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی اقتصادی وسماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کیا ہے۔