• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے صدر کی سرینام کے ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقاتتازترین

April 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نےبیجنگ میں سرینام کے صدر چندریکاپرساد سنتوکھی سے گزشتہ روز ملاقات کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور سرینام کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے جو وقت کی کسوٹی پر پورا اتری ہے،صدر شی نے کہا کہ سرینام چین کے ساتھ سفارتی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبے پر دستخط کرنے والے کیریبین  کے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا اور ایک دوسرے کو برابری دی جوجنوب جنوب تعاون کے لیے ایک ماڈل  ہیں۔ صدر شی نے مزید کہا کہ ان کا ملک باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے ،ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ  دینے،بین الاقوامی ہم آہنگی کوبڑھانے اوردونوں ممالک کے عوام کےبہتر فائدے کے لیے دوطرفہ  اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کومزید مضبوط بنانے کے لیے سرینام کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدرشی نےکہا کہ  ان کا ملک سرینام سے  دوستی اور چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر اس کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ اور قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کو آزادانہ طور پر منتخب کرنے میں سرینام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔