بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے گزشتہ روز ویت نام کے سفارتخانے میں جا کر کمیونسٹ پارٹی آف ویت نام(سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ناگوین پھو ترونگ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
ترونگ کو ایک کٹر مارکسسٹ اور سی پی وی اور ویتنامی عوام کا ایک عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ ترونگ نے خود کو مکمل طور پر سی پی وی اور ملک سمیت ویتنام کے عوام اور ویتنام میں سوشلزم کے مقصد کے لئے وقف کر رکھا تھا، ان کا جماعت، فوج اور ویت نام کے عوام بہت احترام کرتے اور انکی خدمات کو سراہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہم چائنا ویت نام تعلقات کو فروغ دینے والی شخصیت اور سوشلزم کے مقصد کے چیمپئین سے محروم ہو گئے ہیں اور ہم اس پر بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترونگ کی دونوں جماعتوں، دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی سوشلسٹ تحریک کیلئے اہم خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی اور چینی حکومت سوشلزم کی ترقی جو ویت نام کے اپنے حالات کیلئے سازگار ہو، کیلئے ویت نامی عوام کے اتحاد اور انکی قیادت کرنے کیلئے سی پی وی کی مضبوط حمایت کرے گی۔
صدر شی نے یقین ظاہر کیا کہ سی پی وی سینٹرل کمیٹی کی مضبوط قیادت کے تحت ویتنامی عوام یقینی طور پر غم کو طاقت میں تبدیل کرنے کے قابل ہوں گے اور اصلاحات، کھلے پن اور سوشلسٹ تعمیر کے مقصد میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پختہ یقین ہے کہ چین اور ویتنام مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ویتنام برادری کی تعمیر میں گہری اور ٹھوس پیش رفت کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔