بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شمالی مقدونیا کے نئے منتخب ہونیوالے صدرگورڈانا سلجانوسکا-ڈیوکووا کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور شمالی مقدونیا کے درمیان پر جوش دوستی قائم ہے اورحالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون نے مستحکم پیشرفت کی ہے جس کادونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔
انہون نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اپنے شمالی مقدونیا کے ہم منصب کیساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو گہرا کرنے ، تبادلوں اور تعاون کو بڑھانے کیلئے تیارہیں تاکہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔