بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فو جیان کے شہر فو ژو میں بونڈ ود کولیانگ کے عنوان سے ہونیوالے چائنا امریکہ یوتھ فیسٹیول 2024 کے نام مبارکبادی خط بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک صدی پر محیط بونڈ ود کولیانگ چین اور امریکی عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی کہانی ہے، مجھے خوشی ہے کہ چین اور امریکہ کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان فو ژو میں کولیانگ کی کہانی کو زندہ کرنے، کولیانگ کی محبت کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان لوگ پرجوش اور خوابوں سے بھرے ہوئے ہیں اور چین امریکہ کے مستقبل کے تعلقات کا انحصار نوجوانوں پر ہے۔
شی نے کہا کہ توقع ہے کہ چین اور امریکہ کے نوجوانوں میں گہرے تبادلے ہوںگے، دوستی بڑھے گی، وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح جانیں گے ،چین امریکہ دوستی کو آگے بڑھانے کیلئے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کرینگے، چین امریکہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں حصہ ڈالیں گے اور امن کے قیام ،ترقی کے فروغ اور خوشحالی کیلئے دنیا بھر کے لوگوں کیساتھ ملکر کام کرینگے۔