شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں شیاؤنگ آن نیو ایریا جامع بانڈڈ زون سے ایک لاکھ 50 ہزار ہائی زو الیکٹرک کوارٹز لیکر لیکر روانہ ہوا تھا جواس خطے کی پہلی برآمدی کھیپ تھی۔
شیاؤنگ آن کے محکمہ کسٹمز کے نائب سربراہ وانگ لائی نے بتایا کہ ان برآمدات سے جامع بانڈڈ زون باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے۔
یہ مال پہلے بیجنگ جائے گا جہاں سے اسے جاپان برآمد کردیا جائے گا۔
جون 2023 میں منظورکردہ اس زون کا مجموعی رقبہ تقریباً 0.63 مربع کلومیٹر ہے جبکہ پہلے مرحلے میں 0.42 مربع کلومیٹر پر کام مکمل گیا ہے۔
وانگ کے مطابق زون کی پالیسیاں جیسے ٹیکس ریفنڈ، بانڈڈ درآمدات اور زون میں سامان کی آزادانہ نقل وحمل سے لین دین کے ادارہ جاتی اخراجات میں کمی اور نئے علاقے کے جغرافیائی محل و وقوع سے اعلیٰ درجے کی پیداوار اور پیداواری خدمات کے یکجا ہونے اور اس میں پیشرفت کی توقع ہے۔
جامع بانڈڈ زون خصوصی تجارتی ایسے زون ہیں جو موافق ٹیکس پالیسیوں سے مستفید ہوتے ہیں۔
چین نے اپریل 2017 میں شیاؤنگ آن نیو ایریا کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔ یہ رونگ چھنگ، ان شین اور شیاؤنگ شیان کاؤنٹیزاور کچھ ملحقہ علاقوں پر پھیلا ہوا ہے۔
نئے علاقے کا مقصد بیجنگ کو ملک کے دارالحکومت ہونے کے سبب غیر ضروری امور سے الگ کرنا اور بیجنگ- تیان جن-ہیبے خطے میں مربوط ترقی میں پیشرفت ہے۔