بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن پرموجود شینژو- 18 کے خلا بازآئندہ چند دنوں میں خلا میں چہل قدمی اورپہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں (ای وی اے) انجام دیں گے۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی جانب سے پیر کو بتایا گیا کہ گزشتہ 32 دنوں سے خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے شینژو-17 کے عملے کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں،خلائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال اور تعمیر ومرمت کا کام کیا ۔خلائی اسٹیشن پر زندگی اور صحت کے معاون نظام کے تسلسل کو یقینی بنایا اورخلائی لباس ( ای وی اے)کے محفوظ ہونےکے ٹیسٹ اور اسپیس واک کے لیے تیاری کی۔
اس کے علاوہ، خلابازوں نے شدید دباؤ برداشت کرنےاور ہنگامی طبی امداد کی مشقوں، اور دیگر تربیتی پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔