جیوچھوآن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے گزشتہ روز لانگ مارچ-4بی راکٹ کے ذریعے نیا موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا،جس سے اس لانچنگ پیڈکا 100واں مشن مکمل ہوگیا۔
کنکریٹ کے بنیادی ڈھانچے سے بنے ہوئے چین کے اس پہلے لانچ پیڈ کو باضابطہ طور پر مئی 2003 میں استعمال کرنا شروع کیا گیا تھا۔
لانچ سنٹر میں کام کرنے والے ایک ماہر ہی پھینگ جو نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں، اس لانچنگ پیڈ پر سالانہ مشنز کی تعداد بڑھ کر 10 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے عمل اور پوسٹ لانچ ریکوری کی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے۔ اب تک،اس لانچنگ پیڈ سے 190 سے زیادہ سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مداروں میں پہنچایا گیا ہے، جن میں تاریک مادے کے تحقیقاتی سیٹلائٹ ووکونگ اور کوانٹم سائنس سیٹلائٹ موزی شامل ہیں۔