• Portland, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شہر چھنگ دو سےاٹلی کے شہر میلان کیلئے براہ راست مسافر فضائی سروس کاآغازتازترین

July 29, 2024

چھنگ ڈو(شِنہوا) چین کے صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو سے اٹلی کے شہر میلان کیلئے براہ راست مسافر فضائی روٹ کا پیر کو آغاز ہو گیا۔

279 مسافروں کو لیکر مکمل طور پر بھری ہوئی اے 350 پرواز نے  پیر کوچھنگ دو تیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے  مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 1 بجکر 50 منٹ پر اڑان بھری جو میلان میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 30 منٹ پر پہنچی۔

 ائیر چائنہ جنوبی شاخ کے زیر انتظام یہ پرواز ہر پیر،بدھ اور جمعہ کو چلا ئی جائے گی۔میلان سے واپسی کی پروازمقامی وقت کے مطابق دن 12 بجکر 45 منٹ چلے گی،پرواز کا دورانیہ 12 گھنٹے ہو گا۔