پیرس(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبہ جیانگ سوکے دو شہرنانجنگ اورسوژو یونیسکوکے گلوبل نیٹ ورک آف لرننگ سیٹیز(جی این ایل سی ) کی فہرست میں شامل ہوگئےہیں،ان شہروں کو مقامی سطح پر زندگی بھر تعلیم سب کے لیے عام کرنے کو ایک حقیقت کا روپ دینےمیں انکی زبردست کاوشوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
پیرس میں قائم اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کا جی این ایل سی ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ہے،جو اپنے معاشروں میں زندگی بھر کےلیے تعلیم کے حصول کو کامیابی کے ساتھ فروغ دینے والے شہروں پر مشتمل ہے ۔اس نیٹ ورک میں نئے شہروں کا اضافہ ماہرین پر مشتمل جیوری کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔
یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آیوڈری آزولے کاکہناہے کہ ان شہروں کا ہرعمر کے افراد کےلیے تعلیم کے حق کو ایک قابل قدر حقیقت میں بدلنے میں کلیدی کردار ہے۔