• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شہر ووہان میں ذہین گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کے لیے سڑکوں میں اضافہتازترین

December 31, 2023

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں ذہین گاڑیوں (آئی سی ویز) کی جانچ کے لیے کھلی سڑکوں کو بڑھا دیا گیا ہے جس سے گاڑیوں کو چین کے سب سے طویل دریا ئے یانگ ژی کے پار سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس توسیع میں شہر میں ذہین گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کے لیے کل 1 ہزار 533.25 کلومیٹر طویل سڑکوں کو قابل استعمال بنایا گیا ہے جس میں دریائے یانگ ژی کے تین پل بھی شامل ہیں۔

اپنی سائنسی اور تکنیکی جدت اور اپنی آٹوموٹیو انڈسٹری کی ترقی کی بدولت ووہان حالیہ برسوں میں خود کار ڈرائیونگ کے  کمرشل مظاہرے کو فعال طور پر انجام دے رہا ہے۔