ووہان (شِںہوا) ووہان اور سان فرانسسکو کو ملانے والے براہ راست فضائی روٹ پر پروازیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
چائنہ سدرن ایئرلائنز کے مطابق ایک بوئنگ 777 طیارے نے 283 مسافروں کے ساتھ ووہان تیان ہی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتہ کی سہ پہر3 بجکر 30 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق) پر اڑان بھری ۔ یہ نوول کرونا وائرس وبا کے بعد چین کے وسطی علاقے سے امریکہ کے درمیان پہلی براہ راست مسافر پرواز تھی۔
سی زیڈ 659 ہر ہفتے کو ووہان سے سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 55 منٹ پر سان فرانسسکو پہنچے گی۔
کمپنی کے مطابق واپسی کی پرواز سی زیڈ 660 سان فرانسسکو سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 55 منٹ پر اڑان بھر ے گی اور اگلے روز شام 6 بجکر 40 منٹ (بیجنگ وقت) پر ووہان پہنچے گی۔