نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر ووشی میں جمعہ کے روز ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپوزیشن (آئی او ٹی) کا آغاز ہو گیا ہے۔
3 روزہ ایونٹ کی تقریب ایک سربراہی اجلاس جدید ترین آئی او ٹی ایپلی کیشنز اور مصنوعات کی نمائش، صنعتی انٹرنیٹ، ذہین سینسنگ اور ذہین نظام سے چلنے والی گاڑیوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والے کئی فورمز شامل ہیں۔
تقریباً 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی اس نمائش میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں سے لیکر صنعتی روبوٹکس تک ، اسٹیٹ گرڈ ، چائنہ موبائل ، ہواوے اور مائیکروسافٹ سمیت 240 انٹرنیٹ آف تھنگز سے متعلقہ کاروباری ادارے اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کرینگے۔
اسٹیٹ گرڈ سے منسلک یوئی یون نے کہا کہ ہم نے نمائش میں ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں اور پاور گرڈز کیلئے چارجنگ روبوٹس لائے ہیں، اور زائرین صرف وی آر گلاسز کا ایک جوڑا پہن کر ہماری مصنوعات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔