جی نان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں واقع شہر رونگ چھنگ سے 2023 میں 1.82 ارب یوآن (تقریبا 25 کروڑ60 لاکھ ڈالر) مالیت کی تفریحی گاڑیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 17.8 فیصد زائد ہیں۔
رونگ چھنگ انڈسٹریل اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں رونگ چھنگ میں تفریحی گاڑیوں کی پیداواری مالیت 1.87 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.5 فیصد زائد ہے۔

رونگ چھنگ انڈسٹریل اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے مطابق رونگ چھنگ نے 2022 کے دوران 17 ہزار 173 تفریحی گاڑیاں برآمد کی تھیں جو ملک کی اس قسم کی گاڑیوں کی برآمدات کا 57.5 فیصد ہے جبکہ تفریحی گاڑیوں کی پیداوار 17 ہزار 475 رہی جو ملک کی کل پیداوارکے 30 فیصد سے زائد ہے۔ان گاڑیوں کے بڑے خریدار آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، امریکہ اور دیگر ممالک اور خطے ہیں۔
رونگ چھنگ کمپاکس نیو انرجی آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر لیو شاؤشون نے رونگ چھنگ سے 2023 میں تفریحی گاڑیوں میں اضافے کی وجہ اپنی مکمل صنعتی فعالیت کو قرار دیا جس کی بدولت ان گاڑیوں کی طلب پوری ہو رہی ہے۔
رونگ چھنگ انڈسٹریل اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے مطابق رونگ چھنگ میں تفریحی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 10 ہے جبکہ 50 سے زائد ادارے ان کے پرزے اور دیگر سامان تیار کرتے ہیں۔