• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے شہر شینژین میں شہری فضائی ٹریفک کو سیلف ڈرائیونگ مسافر طیاروں کے لیے کھول دیا گیاتازترین

December 27, 2023

شینژین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شینژین میں خودکارمسافرطیاروں کے لیے شہری فضائی ٹریفک مرکز کھولا گیا ہے جس نے گزشتہ روز سے  شہری ایئر ٹریفک بزنس شروع کر دیاہے۔

شہری ایئر ٹریفک کا مرکز، ضلع باؤآن میں واقع ہے، جس میں ایک ایپرن اور ایک ہینگر کے ساتھ 4ہزار500  مربع میٹر زمین پر کمانڈ اینڈ ڈسپیچ سنٹر بھی شامل ہے۔

شہری ایئر ٹریفک کا مرکز کم اونچائی والی شہری فضائی نقل و حرکت (یو اے ایم ) کے کاروبار کو سپورٹ کرے گا، جس میں مستقبل میں سیاحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں اور سائنسی مقبولیت  کی تعلیم کے لیے یو اے ایم کے سفرکی شمولیت وسیع ہونے کا امکان ہے۔