بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہری ملازمین کی اوسط تنخواہ میں سال 2022 کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے منگل کو جاری اعداد و شمارکےمطابق غیر نجی شعبے میں اوسط تنخواہ 1لاکھ 14ہزار29یوآن(تقریباً16ہزار465ڈالر) تک پہنچ گئی،جو 2021 کے مقابلے میں7ہزار192 یوآن یا 6.7 فیصد زیادہ ہے۔
افراط زرایڈجسٹ کرتے ہوئےغیرنجی شعبے میں شہری ملازمین کی اوسط تنخواہ میں حقیقی نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد رہی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں، سالانہ اوسط تنخواہ 65ہزار237 یوآن رہی جو کہ پرائس فیکٹرز میں کٹوتی کے بعد گزشتہ سال سے 1.7 فیصد زیادہ ہے۔