بیجنگ(شِنہوا) چین کےشہروں میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران روزگار کے 69 لاکھ 80 ہزار نئے مواقع پیدا ہوئے۔
وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے مطابق جون میں ملک میں سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شرح 5 فیصد پر رہی جبکہ روزگار کی صورتحال عام طور مستحکم رہی۔
چین نے اس سال اپنے شہروں میں 1 کروڑ 20 لاکھ نئی ملازمتوں کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔اس کا مقصد اس سال سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح کو تقریبا 5.5 فیصد تک محدود رکھنا ہے۔