شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ نے اس سال سے خاندانوں کو تیسرا بچہ پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے نقد امداد دینا شروع کر دی ہے۔
حال ہی میں مقامی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بچے کی پیدائش کی پالیسی کو بہتر بنانے اورطویل مدتی اور متوازن آبادی کی ترقی کوفروغ دینے کے نفاذ کے منصوبے کے مطابق شہر میں جوڑے 20 جنوری سے پیدا ہونے والے اپنے تیسرے بچے کے لیے اس کی تین سال کی عمر تک 500 یوآن (تقریباً 72.6 ڈالر) ماہانہ الاؤنس حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔
چین کے متعدد شہروں نے بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرکے بچے کی پیدائش میں مدد کے لیے پالیسیاں جاری کی ہیں۔ کچھ صوبوں اور علاقوں میں دوسرے یا تیسرے بچے والے خاندانوں کوسکولنگ، میڈیکل انشورنس، اور پبلک رینٹل ہاؤسنگ میں حکومتی مدد مل سکتی ہے۔
شینزین اور وینژو جیسے شہروں نے بچے کی پیدائش میں معاونت کے لیے پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے رائے طلب کرنے میں ایک بچے والے خاندانوں کو شامل کیا ہے۔ ہانگ ژو شہر نے واضح کیا ہے کہ شہر میں رجسٹرڈ نوزائیدہ بچوں والے تمام خاندان بچے کی پیدائش کی سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔