• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سیاسی مشیروں کا اجلاس، غذائی تحفظ کومضبوط بنانے پر تبادلہ خیالتازترین

April 13, 2024

بیجنگ ( شِنہوا) چین کی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی قومی کمیٹی کا  گزشتہ روز مشاورتی اجلاس  ہوا جس میں غذائی تحفظ کی بنیادوں کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دو ہفتوں بعد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ  ہوننگ نے کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غذائی تحفظ ملک کے سب سے بنیادی مفادات میں  سے ایک ہے، وانگ نے سیاسی مشیروں  پر زوردیا کہ وہ طویل المدتی مسائل اور رجحانات کے ساتھ ساتھ کسانوں اور اناج پیدا کرنے والے بڑے  علاقوں کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کریں، اور  تحقیق  اور اہداف  پرمبنی موثر تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں سے متعلق امور میں پیش رفت میں ملک کی تاریخی کامیابیوں کی تشہیر اور کسانوں کے فائدہ  کے لیے پارٹی اور ملک کی طرف سے وضع کی گئی پالیسیوں کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

نو سیاسی مشیروں، دو کسانوں اور ایک ماہر نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کسانوں اور اناج پیدا کرنے والے بڑے  علاقوں کی حوصلہ افزائی، پالیسی سپورٹ کو مضبوط بنانے، زرعی انشورنس کے نظام کو بہتر بنانے، اور اناج کاجدید صنعتی نظام بنانے کی ضرورت  پر زوردیا۔