بیجنگ (شِنہوا) چین کے سیاسی مشاورت کے اعلی ادارے، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا،پندرہ روز بعد ہونے والے اجلاس میں قوم میں کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
وانگ نے کہا کہ کمیونٹی کے مضبوط احساس اور ایک چینی قوم ہونے کے مشترکہ احساس کو فروغ دینے کے لیے بنیادی سوشلسٹ اقدار کی رہنمائی پر عمل کرنا اور تمام نسلی گروہوں کے درمیان میل جول،تبادلوں اور انضمام کو فروغ دینا ضروری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تحقیق اور تجاویز کا مطالبہ کرتے ہوئے، وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ چینی قوم کے لیے تاریخی ریکارڈ، مباحثوں اور نظریہ کے آزاد چینی نظام کی تعمیر کے لیے اپنی بصیرت اور ادارک کو بروئے کار لائیں۔
اجلاس میں دس سیاسی مشیروں اور ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ تہذیب، ثقافت اور زبان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے چینی قوم کے لیے مشترکہ احساس کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔